عدالتیں ہر کسی کو تختہ دار پر نہ کھڑا کریں ،ْ اللہ سے دعا ہے جسٹس کھوسہ کو اچھے فیصلے کر نے کی توفیق دے ،ْ جاوید ہاشمی
pml n javed hashmi imran khan

 بزرگ  سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عدالتیں ہر کسی کو تختہ دار پر نہ کھڑا کریں اور اللہ سے دعا ہے کہ جسٹس کھوسہ کو اچھے فیصلے کرنے کی توفیق دے

عمران خان کوسیاست کی الف ب نہیں معلوم اور قبل ازوقت الیکشن کیلئے کوشاں ہیں ،ْمیرا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی جھگڑا نہیں، میرا کینٹ میں گھر ہے ،ْفوجی مجھے سیلوٹ مارتے ہیں ،ْ میرا نوازشریف سے کبھی ذاتی تعلق نہیں ٹوٹا۔اتوار کو مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں نوازشریف سے جان چھڑانے میں لگی ہوئی ہیں اور ملک میں ایک ہی شورہے کہ نوازشریف سے جان چھڑاؤ۔تحریک انصاف کے چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان کوسیاست کی الف ب نہیں معلوم اور قبل ازوقت الیکشن کیلئے کوشاں ہیں، تحریک انصاف میں صرف مفاد پرست شامل ہورہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ جواقتدارمیں نہیں ہوتا وہ مارشل لا لگنے کی دعا کرتا ہے، جمہوریت میں خامیاں ضرور ہیں لیکن یہ پھربھی آمریت سے بہترہے۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان نے انہیں بتایا کہ سپریم کورٹ نوازشریف کونکال کراسمبلی تحلیل کردیگی ،ْ میں نے اس وقت بھی کہا کہ یہ تو جوڈیشل مارشل لا ہوگاجبکہ سپریم کورٹ ٹرائل کورٹ نہیں ہے ،ْعدالتیں ہر کسی کیلئے تختہ دارنہ کھڑا کریں جبکہ اللہ پاک جسٹس کھوسہ کواچھے فیصلے کرنے کی توفیق دے۔انہوں نے کہا کہ سویلین حکومت ہمیشہ ملک کو ترقی دی لیکن ہم انہیں برداشت نہیں کرتے ، نیب کا لکھا ہوا خط اسمبلی میں ہے کہ پاکستان میں سب سے بڑالیڈر کون ہے کراچی کو جنھوں نے اس حالت تک پہنچایا ہے، اسے بچانیوالے بھی وہی ہیں، انہوں نے کہا کہ میں ہر سیاسی جماعت اور سیاست دان کا وکیل ہوں، میرا نوازشریف سے کبھی ذاتی تعلق نہیں ٹوٹا، نوازشریف سے جو نفرت کرتا ہے، اب وہ بھی اس محبت کررہا ہے، نوازشریف کا ووٹ بینک مزید بڑھ گیا ہے، پرویز مشرف کو کون لیڈر مانے گا جج صاحبان کو لوگوں کی زندگی اور موت دینے کا حق ہے، جتنے جرنیلوں نے ابھی تک سیاست کی ان کو ماننے والے کتنے لوگ ہیں ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں