مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے عوام کی ترقی کیلئے کردار ادا کررہی ہے: چودھری نثار
pml n chaudhry nisar nawaz sharif

سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی اور انکے مسائل کے حل کے سلسلے میں متحرک کردار ادا کر رہی ہے

 تعمیر و ترقی کے ایجنڈے میں پارٹی کا مکمل ساتھ دے کر بھرپور کردار ادا کرتا رہوں گا۔منگل کو چوہدری نثار علی خان سے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان و سابق ڈپٹی سپیکر سینیٹ میر جان محمد جمالی نے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور خصوصاً بلوچستان کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی اور انکے مسائل کے حل کے سلسلے میں متحرک کردار ادا کر رہی ہے ، تعمیر و ترقی کے اس ایجنڈے میں پارٹی کا مکمل ساتھ دیتے ہوئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہوں گا،ماضی کی کوتاہیوں کا ازالہ کرنے اور بلوچستان کے عوام کو ترقی کے سفرمیں ساتھ رکھنے کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) پر عزم ہے۔ 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں