’’غریب کرکٹروں‘‘ کے مسائل حل ہونے کو ہیں
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
pension cricketer imran khan

عمران خان سمیت اڑتالیس قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اڑتالیس کھلاڑیوں کو مبارک ہو کہ ان کی پینشن میں اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

یہ خوش خبری لیے خبر بتاتی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سمیت سابق 48 کرکٹرز کی پنشن میں 20 فی صد تک اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی انتظامیہ نے بڑھتی ہوئی منہگائی اور کافی عرصے سے پنشن میں اضافہ نہ کیے جانے کے سبب سابق کرکٹرز کی پنشن بڑھانے کی ٹھانی ہے۔وزیر اعظم عمران خان اور ان کے کزن ماجد خان کی پنشن میں بھی اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد انہیں ماہانہ 48ہزار روپے موصول ہوں گے جب کہ اعجاز بٹ اور شفقت رانا کو ماہانہ 42ہزار روپے ملیں گے۔ پی سی بی نے سابق 48 ٹیسٹ کرکٹرز کے لیے تقریباً 20لاکھ روپے کی رقم مختص کی ہے اور اس اعتبار سے ایک سابق کرکٹر کو اوسطاً کم و بیش 40 ہزار روپے ملیں گے۔ان حالات میں پی سی بی کی پینشن سابق کرکٹروں کی کسی قدر اشک شوئی ضرور کرے گی، جب وہ کمنٹری کرکے، اشتہارات میں جلوہ افروز ہوکر اور اپنی کرکٹ اکیڈمی میں تربیت دے کر گھر واپس آئیں گے اور چارپائی پر بیٹھ کر کھانا مانگیں گے، تو ہفتے میں ایک دو بار تو انھیں پلیٹ میں گائے اور مرغی کا گوشت میسر آہی جائے گا، ساتھ زیادہ دودھ کی چائے بھی مل جائے گی، بچوں کی فیس ادا کرنا زیادہ مشکل نہیں رہے گا، مکان کا کرایہ بھی وقت پر ادا کر پائیں گے، اور کچھ پیسے بچ گئے تو کمیٹی ڈال کر بچی کے جہیز اور بچے کی اعلیٰ تعلیم کے لیے کچھ پیسے جمع ہوجائیں گے۔ پھر پینشن یافتہ کرکٹر آنکھوں میں تشکر کے آنسو لیے احسان مانی صاحب کی شان میں یک زبان ہوکر گائیں گے

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں