رانا ثنا اللہ کے استعفیٰ کی ڈیڈ لائن ، پیر سیال شریف حمید الدین نے دھماکے دار اعلان کردیا
peer resign rana sanaullah

 پیر سیال شریف حمید الدین نے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے استعفیٰ کی ڈیڈ لائن موخر کر دی۔

اتوار کے روز پیر حمید الدین کے بھتیجے رکن پنجاب اسمبلی پیر نظام الدین نے  گفتگو میں کہا کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے سیال شریف کے پیر حمید الدین سے رابطہ کیا ہے وزیر اعلی نے پیرحمید الدین کو یقین دلایا ہے کہ وہ پہلی فرصت میں ان کے پاس حاضر ہو کر ان کے تحفظات دور کریں گے جس کے باعث پیر حمید الدین نے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے استعفیٰ کے لئے ڈیڈ ائن موخر کر دی ۔یادرہے پیر حمیدالرین نے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے استعفیٰ کے لئے تین دسمبر کی ڈیڈلائن دی تھی جو انہوں نے فی الحال موخر کر دی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں