دہشت گردی میں کمی کا کریڈٹ راحیل شریف اور پاک فوج کو جاتا ہے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
peace raheel sharif terrorism

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار پر کسی سیاسی اپوزیشن نے الزام نہیں لگایا سپریم کورٹ کے ایک جج نے لگایا ہے

دہشت گردی میں کمی کا کریڈٹ راحیل شریف اور پاک فوج کو جاتا ہے، کوئی استعفیٰ دینا چاہے تو کوئی روک نہیں سکتا یہ لولا لنگڑا بہانہ ہے۔  اعتزاز احسن نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں کمی ہوئی ہے، اس میں کوئی شک نہیں لیکن اس کا کریڈٹ جنرل راحیل شریف اور فوج کو جاتا ہے انہیں فراخ دلی سے کریڈٹ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا بیٹا اربوں کی جائیداد بنا رہا ہے، حسین نواز نے جو بیان دیا اگر کسی اور بزنس مین کے بیٹے نے دیا ہوتا تو آج وہ اور اس کا والد نیب نے گرفتار کر لیا ہوتا اور ایف آئی اے نے بھی مقدمہ درج کر لیا ہوتا، وزیر داخلہ گرفتاری کی وضاحت دے رہے ہوتے لیکن حسین نواز کے بیان پر انہیں پوچھا ہی نہیں گیا۔ انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں یہ لوگ بڑی باتیں کر رہے تھے، نیشنل ایکشن پلان کو چلانا وزارت داخلہ کی ذمہ داری ہے لیکن آج کوئی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وکیل کے ذریعے عدالت میں اپنی صفائی پیش کرنا چوہدری نثار کا حق ہے، وہ اپنی صفائی پیش کریں لیکن انہیں پریس کانفرنس کرنے کا شوق ہے وہ مناسب فورم پر جواب دینے کو تیار ہی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ جب اپنے فرائض پورے نہ کرے تو تنقید ہوتی ہے، انہیں تنقید برداشت کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس ثاقب نثار کسی کے انتخاب پر نہیں آرہے چیف جسٹس سینیئر جج لگتا ہے وہ اپنی باری پر چیف جسٹس بنے ہیں، انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار کو 40 سال سے جانتا ہوں وہ قانون پر دسترس رکھتے ہیں، امید ہے ثاقب نثار پاکستان کے اچھے چیف جسٹس کی فہرست میں اپنا نام شامل کریں گے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں