مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھادیا گیا
papers nomination maryam nawaz elections

 مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات داخل کردیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کے خلاف شہری اقتدار شاہ نے اعتراض داخل کیا ہے جس میں ان کے نام کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ مریم نواز نے کاغذاتِ نامزدگی میں اپنا اصل نام ظاہر نہیں کیا، مریم نواز کا اصل نام مریم صفدر ہے انہوں نے کاغذات نامزدگی میں جھوٹ بولا ہے اس لیے ان کے کاغذات مسترد کیے جائیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں