مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور
papers nomination approved maryam nawaz

سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے این اے 127سے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں اور ان پر اٹھایاگیا اعتراض مسترد کردیاگیا۔

 گزشتہ روز محفوظ کیاگیا فیصلہ ریٹرننگ افسر نے سنا دیا۔ رپورٹ کے مطابق درخواست گزار نے مریم نواز کے دو پاسپورٹ رکھنے کو مدعا بنا کرکاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھایاتھا اور موقف اپنایاتھا کہ مریم کے پاس دو پاسپورٹس ہیں ، ایک پر ان کا نام مریم نوازاور دوسرے پر مریم صفدر ہے لہٰذا ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔ریٹرننگ افسر نے گزشتہ روز فیصلہ محفوط کرلیاتھا جوآج سنادیاگیا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں