پاناما کیس، وزیراعظم نے تو جے آئی ٹی میں اپنے خالوکو بھی نہیں پہنچانا: سپریم کورٹ
panama case supreme court nawaz sharif

سپریم کورٹ میں پاناما عمل درآمد کیس کی سماعت جاری ہے اور دوران سماعت وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث کو سپریم کورٹ کے جج صاحبان کے سخت سوالات کا بھی سامنا کرنا پڑرہاہے  

دوران سماعت وزیراعظم کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نے جے آئی ٹی کو بتایا ہے کہ ان کے اثاثے ظاہر ہیں جس پر جسٹس اعجازالاحسن کاکہناتھاکہ ہم تووزیراعظم اور ان کے بچوں کے اقدام کو دیکھ رہے ہیں ، وزیراعظم نے توجے آئی ٹی میں اپنے خالوکو بھی نہیں پہنچانا، آپ کا مقصد یہ تھا کہ جے آئی ٹی کو کچھ نہیں بتایا، فریقین کہہ رہے تھے کہ ہمیں کچھ پتہ ہی نہیں۔ عدالت کی طرف سے یہ نقطہ اٹھائے جانے پر خواجہ حارث نے کہاکہ یہ باتیں نوازشریف کو کسی جرم میں کیسے شریک کرسکتی ہیں، وزیراعظم کے خالو کا 40سال پہلے انتقال ہوچکا ہے ، چار عشرے پہلے انتقال کرنے والے کا نام اچانک پوچھاجائے تو کیا ہوگا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں