عمران خان پاناما کیس کا فیصلہ سننے نہیں جائیں گے
panama case supreme court imran khan

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان پاناما کیس کا فیصلہ سننے نہیں جائیں گے۔

اطلاعات کے مطابق عمران خان سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پاناما کیس کا فیصلہ سننے نہیں جائیں گے۔پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے مقدمے کا فیصلہ ان کے وکیل سنیں گے۔دوسری جانب وزیر اعظم کیصاحبزادی مریم نواز، وفاقی وزراء، تحریک انصاف کے متعدد رہنما اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق پاناما کیس کا فیصلہ سننےسپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں۔فیصلے روز سیکورٹی صورتحال پر قابو پانے کے لیے رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری سپریم کورٹ کے باہر تعینات کی گئی ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں