کون جیتا کون ہارا ؟ عمران خان نے پاناما کیس فیصلے کا اردو ترجمہ کرنے کی ہدایت کردی
panama case supreme court imran khan

کون جیتا کون ہارا ؟عمران خان نے پاکستانی عوام کو حقائق سے آگاہ کرنے کیلئے پاناما کیس فیصلے کا اردو ترجمہ کرنے کی ہدایت کردی۔

سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا 549صفحات پر مشتمل فیصلہ انگریزی زبان میں تحریر کیا گیا تھا ۔  عمران خان نے سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کے انگریزی میں جاری ہونے والے فیصلے کا اردو ترجمہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے جس کی کاپیاں جمعہ کے روز اسلام آباد جلسے کے شرکاءمیں تقسیم کی جائیں گی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی سینئر قیادت سے مشاور ت کے بعد عمران خان نے پاناما کیس کے حوالے سے لوگوں کے ذہنوں کلیئر کرنے اور عوامی رائے اپنے حق میں کرنے کیلئے فیصلے کا اردو میں ترجمہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور پہلے مرحلے کے دوران اس فیصلے کی اردو کاپیاں اسلام آباد جلسے کے شرکاءکو مہیا کی جائیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں فیصلے کی تشہیر اردو زبان میں کی جائے گی ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں