عمران خان کے ہاتھ میں وزیراعظم اور شادی کی لکیر نہیں،ممتاز جاکھرانی
palmist prime minister imran khan

وزیرٹرانسپورٹ سندھ ممتاز جاکھرانی نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ہاتھ میں وزیراعظم اور شادی کی لکیر نہیں

سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ممتاز جاکھرانی کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ سارے دو نمبر لوگ ہیں،حلیم عادل کبھی مشرف اورکبھی چودھری کے ساتھ رہے،انہوں نے کہا کہ عمران ٹوپی اور اجرک پہن کر سندھی نہیں بن سکتے،لیاقت جتوئی عمران کے ساتھ ہے ان کی اوقات کیا ہے۔ رکن سندھ اسمبلی امداد پتافی نے کہا کہ اچھا کرکٹر اچھا لیڈر نہیں بن سکتا ،احمق لوگ سیاست میں آگئے ہیں،عمران خان کو 60 سال میں عقل آئے گی،انہوں نے کہا کہ شہریار مہر پی ٹی آئی میں جانا چاتا ہے،اسی لئے شہریارمہر عمران کی سپورٹ کررہے ہیں،جبکہ دیوان چند کا کہناتھا کہ عمران خان کے بیان پر افسوس ہے،چیئرمین پی ٹی آئی سامری جادوگر لے آئیں جوانہیں وزیر اعظم بنادے ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں