سامحہ منیٰ میں شہید ہونیوالے پاکستانیوں کی تعداد 45 ہو گئی، 53 تاحال لاپتہ
pakistanis sad news saudi arabia

سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے پاکستانی حاجیوں کی تعداد 45 ہو گئی ہے۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف کے مطابق تاحال 53 پاکستانی حاجی لاپتہ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مکہ اور ریاض کے ہسپتالوں میں زیر علاج بیشتر پاکستانی حاجیوں کو دسچارج کر دیا گیا ہے تاہم اب بھی دونوں شہروں میں دس پاکستانی زیر علاج ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی شہید کی میت ملک واپس لانا ہو تو ایسا صرف گورنر مکہ کی باقاعدہ منظوری کے بعد ہی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ لاپتہ پاکستانیوں کو جلد تلاش کر لیا جائے گا۔ 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں