پاکستان میں آج بھی عید منائے جانے کا انکشاف، یہ کوئی پختون برادری نہیں منارہی بلکہ۔۔
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
pakhtun eid pakistan

مصری کلینڈر سے مذہبی تہوار منانے والی بوہری برادری آج پورے مذہبی جوش و خروش سے عیدالفطر منارہی ہے۔

دنیا بھر میں آباد بوہری برادری قدیم مصری کلینڈر کے مطابق مذہبی تہوار مناتی ہے اس لیے پوری دنیا میں ایک ساتھ اورایک ہی دن ان کے مذہبی تہوار کے اجتماعات ہوتے ہیں۔پاکستان اور ہندوستان میں عموماً بوہری برادری رمضان المبارک کا آغاز بھی ایک دو دن قبل اپنے روایتی کلینڈر سے کرتی ہے اور اسی طرح عیدالفطر بھی ایک دو دن پہلے ہی مناتی ہے۔بوہری برادری کی غالب اکثریت شہر قائد میں مقیم ہے اس لیے عید کا سب سے بڑا اجتماع حسب معمول طاہری مسجد کراچی میں ہوا۔ جہاں نماز کی ادائیگی کے بعد ملک کی سلامتی و استحکام کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔نماز عید کی ادائیگی کے لیے بوہری برادری کے افراد نے سولجر بازار، بلوچ کالونی اور پان منڈی سمیت دیگرعلاقوں کا بھی رخ کیا جہاں منعقدہ اجتماعات میں انہوں نے شرکت کی۔رینجرز  اہلکاروں کی بڑی تعداد نماز عید کے اجتماعات کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے اجتماعات کے اطراف موجود تھی۔پاکستان اورہندوستان کے کاروباری مراکز میں آباد بوہری برادری کے زیادہ تر لوگ کاروبار سے وابستہ ہیں۔بوہری برادری کے افراد مذہبی تہواروں اور رسم و رواج کو قدیم مصری کلینڈر کے حساب سے مناتے ہیں۔پاکستان میں مقیم دیگر اہل وطن عیدالفطر جمعة المبارک کو منائیں گے یا ہفتہ کو؟ کا فیصلہ کرنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کی زیرصدارت منعقد ہوگا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس حسب روایت بعد نمازعصر منعقد ہوگا۔چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کی زیرصدارت کراچی میں منعقدہ اجلاس میں مرکزی اور زونل کمیٹی کے ارکان سمیت محکمہ موسمیات کے نمالئندے بھی شرکت کریں گے۔محکمہ موسمیات پہلے ہی آگاہی دے چکا ہے کہ جمعرات(آج) کو شوال کا چاند نظرآنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے شہادتیں وصول کرنے کے بعد منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کرے گی جس کا باضابطہ اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن کریں گے۔طویل عرصے کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا آغازامسال ایک ساتھ ہواتو توقع کی جارہی تھی کہ عین ممکن ہے کہ عیدالفطربھی ایک ساتھ ہی منائی جائے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں آج شوال کا چاند نظر آنے کا امکان زیادہ ہے اس لیےعین ممکن ہے کہ مشرق وسطیٰ اور دیگر ممالک میں جمعۃ المبارک کو عیدالفطر منائی جائے۔پاکستان کے لیے ماہرین موسمیات کی غالب اکثریت اس امر پر متفق نظرآتی ہے کہ عیدالفطر ہفتہ کو منائی جائے گی اور رمضان المبارک کے روزے پورے 30 ہوں گے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں