اورنج ٹرین منصوبے کے مزدوروں کی بستی میں سلنڈر پھٹنے سے 7افراد زندہ جل گئے ،12شدید زخمی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
orange line train labour injured

اورنج ٹر ین منصو بہ پر مزدور ں کیلئے بنا ئی گئی50 ا فرا دکی عا رضی ر ہا ئشی بستی کی تیسری منزل میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس سے7مزدورجل کر کو ئلہ بن گئے جبکہ 12بر ی طر ح جھلس گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مناواں کے علاقہ محمودبوٹی انٹر چینج میں اورنج ٹر ین منصو بے کیلئے مزدرو وں کیلئے کنسٹرکشن کمپنی کے ٹھیکیدا ر نے انکے سونے کیلئے تین منزلہ ایک عارضی ر ہا ئشی بستی قائم کر ر کھی ہے پہلی دو منزلو ں پر مزدور 24گھنٹے شفٹو ں میں کا م کرتے ہیں اور جو شفٹ کا م کر لیتی ہے وہ آرا م کیلئے سونے کیلئے تیسری منزل پر چلے جا تے ہیں ۔ گزشتہ روز د وپہر تقریبا 2بجے ایک شفٹ جس میں 50کے لگ بھگ مزدور شامل تھے اپنے کا م سے فارغ ہو نے کے بعد تیسری منزل پر سور ہی تھی جبکہ باقی مزدوردیگر منزلوں پر کا م میں مصروف تھے کہ اچا نک ایک سلنڈر زور دار دھما کے سے پھٹ گیاجس سے ہر طرف آگ پھیل گئی اور اس نے مزدورں کیلئے بنا ئی گئی عارضی رہائشی میں موجود سامان جس میں چارپا ئیاں ، بستر ، کپڑے اور کھا نے پینے کی دیگر اشیاء شامل تھیں کواپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ آگ اس قدر زیا د ہ تھی کہ کئی مزدرو ں نے تیسری منزل سے چھلا نگیں لگا د یں جس سے 2مزدورو ں کی ٹانگیں بھی ٹوٹ گئیں ۔ مر نیوالو ں میں22سالہ وقار یو نس ،21سالہ محمد ساجد ،19سالہ محمد بلا ل ، 20سالہ محمد دلاور ،33سالہ ندیم ،50سالہ محمد شریف ،33سالہ قمر عباس شامل ہیں ۔ جھلسنے والو ں میں 20سالہ عا ر ف ، 22سالہ نعیم ، 18سالہ امجد ، 20سالہ یو نس ، 22سالہ ر مضا ن ، 20سالہ عا بد ، 19سالہ نو ید ،18سالہ سمیع اللہ ، 22سالہ عبا س وغیر ہ شامل ہیں۔آگ د ن کے ا س وقت لگی جب مزدور وہاں کا م کر رہے تھے جبکہ نائٹ شفٹ کرنے والے ان کے ساتھی بالا ئی منزل پر سو ر ہے تھے ۔ ر یسکیو سمیت د یگر امدا د ی ٹیموں نے 2گھنٹے کے بعد آگ پر قابو پا لیا ۔واقعہ کی اطلا ع پا کر پو لیس سمیت د یگر اعلی ٰ افسرا ن موقع پر پہنچ گئے ۔ اس حوالے سے ایس پی کینٹ آپریشن را نا طا ہر کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔ غفلت برتنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ابھی تک کسی شخص کی جا نب سے کو ئی در خواست مو صو ل نہیں ہو ئی ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں