سندھ کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آئندہ ماہ گرینڈ آپریشن کا فیصلہ
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
operation criminal sindh

 سندھ کے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ، جرائم پیشہ افراد کو پولیس کے سامنے پیش ہونے کی آفر، فوج سے مدد لینے کا ارادہ، آپریشن دسمبر کے دوران شروع کرنے کے امکانات۔

کے مطابق لاڑکانہ اور سکھر کے ڈی آئی جیز کی سربراہی میں پولیس کا ایک اہم اجلاس ہوا، جس میں گھوٹکی، خیرپور، سکھر، قمبر شہدادکوٹ، شکارپور، جیکب آباد، کشمور کندھ کوٹ اور لاڑکانہ اضلاع کے ایس ایس پیز اور ڈی ایس پیز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ جرائم پیشہ افراد اور بدنام ڈاکوؤں کے خلاف ایک گرینڈ آپریشن کیا جائے گاجس میں پولیس کے ساتھ رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی شامل ہوں گے، جبکہ ضرورت پڑنے پر پاک افواج کے جوانوں سے بھی مدد لی جائے گی۔ اس سلسلے میں ڈی آئی جی پی لاڑکانہ عبداللہ شیخ کا کہنا تھا کہ یہ گرینڈ آپریشن ماہ دسمبر کے دوسرے ویک میں شروع کریں گے، اشتہاری ملزمان کو چاہئے کہ وہ 31دسمبر تک پولیس کے سامنے پیش ہوں تو ان کی قانون کے تحت مدد کی جائے گی۔ یہ آپریشن صرف ڈاکووں کے خلاف نہیں بلکہ ہر اقسام کے جرائم پیشہ اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ہوگا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں