سپریم کورٹ کی جانب سے دانیال عزیز کو 10ہم جنس پرست دے دئیے گئے
news paper daniyal aziz supreme court

گزشتہ روز سپریم کورٹ نے لیگی وزیر دانیال عزیز کو توہین عدالت کیس میں طلب کیا تمام پاکستانیوں کی نظر اس خبر پر تھی کہ عدالت اب کیا حکم دے گی ،ایسی صورتحال میں مقامی اخبار نے ایک چھوٹی سی غلطی کردی جس نے سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچا دیا۔
تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں دانیال عزیز کو 10روز کے اندر وکیل کا انتظام کرنے کا حکم دیا ہے ۔آج کے اخبارات یہ خبر بھی شائع ہوئی لیکن انگریزی زبان میں شائع ہونے والے ایک مقامی اخبار ”daily Times“نے جب یہ خبر شائع کی تو سرخی میں ایسی غلطی کردی کہ جس جس نے یہ خبر پڑھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گیا ،سرخی میں لکھا گیا ”SC grants Daniyal 10 gays in contempt case“جس کا مطلب یہ ہوا ”توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے دانیال عزیز کو 10ہم جنس پرست دے دئیے گئے“۔اخبار میں ”days“کی جگہ ”gays“لکھنے سے جملے کا سارا مطلب ہی تبدیل ہو گیا اور سوشل میڈ یا پر تہلکہ مچ گیا ،جس جس نے بھی خبر پڑھی وہ اپنی ہنسی قابو نہ کر پا یا ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں