پاکستانیوں کے لئے انتہائی خطرناک خبر آگئی، مشکلات میں مزید اضافہ ہونے والا ہے کیونکہ۔۔۔
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
news pakistan

ہمارے اقتصادی حالات تو پہلے ہی اچھے نہیں اور اوپر سے یہ بُری خبر آ گئی ہے کہ پاکستان کا ”ایمرجنگ مارکیٹ“ کا سٹیٹس، جو بڑی مشکلوں سے حاصل ہوا تھا، اب خطرے سے دوچار ہے۔

 ایک طویل جدوجہد کے بعد تقریباً ایک سال قبل پاکستان کو ایمرجنگ مارکیٹ کا سٹیٹس ملا تھا، یعنی اس کی معیشت کا شمار چین اور برازیل جیسی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے ساتھ کیا گیا تھا۔ بدقسمتی سے حالیہ معاشی مسائل نے اس سٹیٹس کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ پاکستان کے اقتصادی مسائل، جن میں کرنٹ اکاﺅنٹ کا خسارہ اور بھاری غیر ملکی قرضے سرفہرست ہیں، کے باعث اب یہ سوالات اٹھائے جارہے ہیں کہ کیا پاکستان کو ایک ابھرتی ہوئی معیشت کہا جا سکتا ہے۔ اس ضمن میں اب یہ بحث بھی کی جا رہی ہے کہ پاکستان سے ایمرجنگ مارکیٹ کا سٹیٹس چھن جانے کے امکانات کتنے ہیں۔ ایمرجنگ مارکیٹ کا سٹیٹس کھو دینے کا مطلب برآمدات کے لئے بیرون ملک منڈیوں تک رسائی میں کمی، اور اندرون ملک آنے والی سرمایہ کاری میں کمی ہے، جس کی وجہ سے پہلے سے جاری معاشی مسائل میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔اچھی بات یہ ہے کہ وزیراعظم حالیہ سعودی دورے کی صورت میں مثبت خبریں لائے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے ملنے والے امدادی پیکج کا معیشت کے استحکام کے حوالے سے مثبت اثر ہوگا، لیکن کیا ہمارا ایمرجنگ مارکیٹ کا سٹیٹس برقرار رہے گا، یہ سوال پھر بھی باقی ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں