شادی کی خبریں، آصفہ بھٹو کے اعلان نے سب کو حیران کر دیا
news marriage daughter benazir bhutto asif ali zardari

 دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی آصفہ بھٹو زردار ی نے اپنی شادی سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر جاری ایک پیغام میں اپنے رشتے سے متعلق خبروں کی واضح الفاظ میں تردید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” میری شادی کے بارے میں خبر سراسر غلط ہے، میں تو اس شخص کو جانتی بھی نہیں“۔ 
واضح رہے کہ اس سے قبل ایک خبر ایجنسی”آن لائن“ نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ کہ آصفہ بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر کے ایک نوجوان سے رشتہ طے پانے کا امکان ہے جو راولا کوٹ سے تعلق رکھنے والے سابق اعلیٰ افسر سردار الطاف کا بیٹا ہے اور اس رشتے کیلئے دونوں خاندانوں کے بزرگوں نے صلاح مشورے شروع کر دیئے ہیں۔ نیوز ایجنسی کے مطابق آصفہ بھٹو اور سردار الطاف کا بیٹا برطانیہ میں ایک ساتھ تعلیم حاصل کرتے رہے جبکہ لڑکا اور لڑکی دونوں کی رضامندی کے بعد خاندانوں کے بڑوں نے اصولی طور پر رشتہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تاہم اب آصف بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ کے ذریعے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے اسے غلط قرار دیدیا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں