نیب کی جانب سے ریفرنس فائل کرنے پر سپریم کورٹ نے نندی پورپاورپروجیکٹ تاخیرکی حدتک معاملہ نمٹادیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
nandi pur supreme court case

نندی پورپاورپروجیکٹ میں تاخیرسے متعلق کیس کی سماعت میں قومی احتساب بیوروکی جانب سے ریفرنس فائل کرنے پر سپریم کورٹ نے نندی پورپاورپروجیکٹ تاخیرکی حدتک معاملہ نمٹادیا۔

 نندی پورپاورپروجیکٹ میں تاخیرسے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں کی ۔اس موقع پرنیب کے وکیل احسن بھون ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ قومی احتساب بیورونے ریفرنس فائل کردیاہے۔جس پر چیف جسٹس ثاقب نثارنے ریمارکس دیئے کہ عدالتی آبزرویشن نیب عدالت پراثراندازنہیں ہونی چاہئے،ریفرنس فائل ہونے کے بعددرخواست غیرموثرہوچکی ہے جبکہ خواجہ آصف بھی ملک سے باہرہیں۔ عدالت نے نندی پورپاورپروجیکٹ تاخیرکی حدتک معاملہ نمٹاتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پروجیکٹ کوآپریشنل ہونے کے بعدآوٹ سورس کیاگیااور نیب نے ریفرنس وزارت قانون کی وجہ سے تاخیرکی بناپردائرکیا۔دوسری جانب منصوبے کی سائٹ سے ڈیزل چوری کے معاملے کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں