نام تبدیلی سے متعلق درخواست کی سماعت،لڑکی کے والد کی مالی حیثیت سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
name fia supreme court

لڑکی کے نام کی تبدیلی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران ایف آئی اے نے لڑکی کے والدکی مالی حیثیت سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے لڑکی کے نام کی تبدیلی سے متعلق درخواست کی سماعت کی،ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے رپورٹ عدالت میں جمع کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی کے والد کے پاس کچھ بھی نہیں،لڑکی کاوالد 20 سے 25 ہزارروپے ماہانہ کماتاہے اور10 ہزارروپے گھرکاکرایہ ہے۔شاہد ایوب کی دوسری بیوی کرسچین سے مسلمان ہوئی ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ولدیت کے معاملے میں شرعی اور قانونی نقطہ ہے،بیٹی والد کا نام ولدیت کے کالم سے نکلوانا چاہتی ہے، عدالتی معاون سے معاملے پر معاونت لیں گے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں