عمران کی زیر صدارت پی ٹی آئی کا اجلاس: وزیراعظم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے مشاورت، پاناما پیپرزکی تحقیقات کیلئےتمام توانائیاں صرف کرنے کا فیصلہ
naeem ul haq pti imran khan

 پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی رہنماوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پارٹی ترجمان نعیم الحق سمیت دوسرے رہنما شریک تھے۔ 

اجلاس میں وزیراعظم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ اتوار کو پارٹی کے اہم اجلاس میں رائیونڈ مارچ کے بارے میں حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پاناما لیکس میں وزیراعظم کے خاندان کی کرپشن کی تحقیقات کیلئے پارٹی تمام توانائیاں صرف کرے گی۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے 24ستمبر کو رائیونڈ کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے تاہم امید ہے کہ اس کی تاریخ میں ردوبدل کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں