قومی اسمبلی میں واپس جانے کا وقت آ گیا، ترجمان عمران خان
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
naeem ul haq national assembly

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام اور ایم کیو ایم کی جانب سے پی ٹی آئی کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک واپس لینا خوش آئند ہے اور اب قومی اسمبلی میں جانے کا وقت آ گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک کا ختم ہونا خوش آئند ہے لیکن یہ معاملہ چند روز پہلے ہی ختم ہو جانا چاہیئے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا احترام کرتے ہیں اور اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔ نعیم الحق کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تحاریک واپس لینے کے لئے مثبت کردار ادا کیا لیکن معلوم نہیں کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے الطاف حسین سے رابطہ کیوں کیا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں