حدیبیہ پیپر ملز میں نواز شریف کا نام بطور شیئر ہولڈر یا ڈائریکٹر موجود نہیں : نیب گواہ کا انکشاف
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
nab witness nawaz sharif

نیب کی گواہ سدرہ منصور نے احتساب عدالت میں انکشاف کیا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام بطور شیئر ہولڈر یا ڈائریکٹر موجود نہیں ہے۔

احتساب عدالت میں شریف فیملی کے خلاف ریفرنسز کی سماعت کے دوران نیب کی گواہ سدرہ منصور پر جرح کی گئی ۔ اس دوران سدرہ منصور نے بتایا کہ انہوں نے نیب کو حدیبیہ پیپر ملز کی 2000 سے 2005 تک کی آڈٹ رپورٹ پیش کی ہے، اس ریکارڈ کے مطابق حدیبیہ پیپر ملز میں ایک جیسی رقم موجود نہیں ہے۔ سدرہ منصور نے یہ بھی انکشاف کیا کہ حدیبیہ پیپر ملز کی سنہ 2000 سے 2005 تک کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق شیئر ہولڈرز اور ڈائریکٹرز میں نواز شریف کا نام نہیں ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں