سپریم کورٹ کی نیب قانون میں ترمیم کیلئے فروری کے پہلے ہفتے تک کی مہلت
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
nab supreme court case

سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب قانون میں ترمیم کیلئے فروری کے پہلے ہفتے کی مہلت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں بنچ نے نیب کے رضاکارانہ رقم واپسی کے قانون پر ازخودنوٹس کی سماعت کی،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ترمیم نہ ہوئی تو سپریم کورٹ خود فیصلہ کرے،عدالت کو قانون کالعدم قراردینے کا مکمل اختیار ہے ۔فاروق نائیک نے کہا کہ نیب قانون میں ترمیم کیلئے پارلیمانی کمیٹی کام کر رہی ہے،عدالت فیصلے کے بجائے پارلیمان کو ترمیم کا وقت دے۔جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے نیب قانون میں ترمیم بھی ہمیں ہی کرنا پڑے گی،لبیرپارٹی نے اپنی رکن پارلیمنٹ کو اوورسپیڈنگ پر معطل کردیا تھا،آپ پتا نہیں کونسی کہانیاں سنا رہے ہیں ۔جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ کسی انتظامی حکم سے جرم ختم نہیں ہو سکتا،رضاکارانہ رقم کی واپسی سے جرم ختم نہیں ہو سکتا ،سپریم کورٹ نے کہا کہ عدالتی حکم کے بغیر جرم ختم نہیں ہو سکتا ،رضاکارانہ رقم واپسی دراصل اعتراف جرم ہوتا ہے ،ملکی قانون میں انتظامی حکم سے جرم ختم کرنے کی گنجاش نہیں ۔عدالت نے کہا کہ نیب تولوگوں کورضاکارانہ رقم واپسی کیلئے خط لکھتاتھا،سڑکوں پرآوازلگائی جاتی تھی،کرپشن کرلو،معافی لے لو،عدالت نے ازخودنوٹس کی سماعت فروری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں