اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس کی سماعت
nab references ishaq dar

نیب پراسیکیوٹر نے اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ صدر نیشنل بینک کے اکائونٹس کو اسحاق ڈار استعمال کرتے ہیں۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس کی سماعتہوئی۔ استغاثہ کے گواہ محمد عظیم احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ اسحاق ڈار کی طرف سے ہجویری فائونڈیشن کو جاری چیکس کی تفصیلاتعدالت میں پیش کی گئیں۔نیب پراسیکیوٹر عمران شفیق نے کہا کہ صدر نیشنل بنک سعید احمد پر الزام ہے کہ انہوں نے اسحاق ڈار کے نام پر سات اکائونٹ کھولے، سعیداحمد نے عدالت کو بتانا ہے کہ وہ اکائونٹ کس کے کہنے پر کھولے گئے، کچھ اکائونٹ ان کے اپنے نام پر ہیں تاہم ان کا استعمالاسحاق ڈار کرتے ہیں، سعید احمد بتائیں کہ وہ اکائونٹ کون سے ہیں اور کتنی رقم ان اکائونٹس میں موجود ہے۔واضح رہے کہ احتساب عدالتمیں ملزمان سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضا کے خلاف ٹرائل جاری ہے۔ اسحاق ڈار علاج کیلئے بیرون ملک ہیں جنہیں عدالت نے اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں