نیب نے نواز اورمریم کو جیل پہنچانے کیلئے 2 ہیلی کاپٹر کا انتظام کرلیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
nab helicopters

نیب نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی کل جمعہ کو وطن واپسی پر گرفتاری کے لیے دو ہیلی کاپٹرز کا انتظام کر لیا۔

ایک ہیلی کاپٹر انہیں لاہور اور دوسرا اسلام آباد ایئر پورٹ پر تیار رہے گا، ذرائع کے مطابق دونوں کو ائیر پورٹ سے ہی گرفتار کیا جا ئیگا۔۔نواز شریف بحیثیت وزیر اعظم جو ہیلی کاپٹر استعمال کرتے رہے ہیں، اسی میں انہیں جیل لے جایا جائیگا۔ذرائع کے مطابق نیب نے ہیلی کاپٹرز کیلئے وزارت داخلہ کو درخواست کی تھی، وزارت داخلہ کے پاس ہیلی کاپٹر نہ ہونے کی وجہ سے کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم کے لیے مختص ہیلی کاپٹر دے دئیے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں