آئندہ انتخابات نہیں لڑیں گے، عمران خان نے واضح اعلان کر دیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
nab elections imran khan

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ ذاتی طورپرصدارتی نظام کاحامی ہوں،اگرحکومت ملی تووزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہوں گا،اسی طرح چاروں گورنرہاؤسز کے استعمال کابھی سوچ رکھاہے ،موجودہ الیکشن کمیشن کے تحت آئندہ انتخابات نہیں لڑیں گے۔

 عمران خان کاکہناتھاکہ مسلم لیگ ن کوایک موقع دیں گے کہ وہ نوازشریف کی جگہ کسی اورکووزیراعظم بنالے تاکہ 5سالہ مدت پوری کر سکے ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ صدارتی نظام کی حمایت پارٹی کی پالیسی نہیں بلکہ یہ میری ذاتی رائے ہے ،کیونکہ اس نظام میں پڑھے لکھے اورٹیکنوکریٹس بھی حکومت میں شامل ہوسکتے ہیں، موجودہ الیکشن کمیشن پرہمیں اعتمادنہیں اوراسکے تحت آئندہ انتخابات نہیں لڑیں گے ،عام انتخابات سے قبل نیاالیکشن کمیشن قائم کرناہوگا۔نیب کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ یہ ادارہ ناکارہ ہوچکاہے ،اقتدارمیں آئے تواس ادارے کی تشکیل نوکرینگے ،جوبین الاقوامی معیار کا ہوگا اور جوسب کا احتساب کریگا،اس حوالے سے میرے ذہن میں لوگوں کے نام بھی ہیں،ہم پختونخواوالی غلطیاں وفاق میں نہیں دہرائیں گے ،صوبے میں خدمت کااچھاموقع ملاجبکہ بہت کچھ سیکھنے کوملا۔اپنی والدہ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ ماں مٹن روسٹ بہت اچھابناتی تھیں،ویسے جاپانی کھانے میرے پسندیدہ ہیں، کپڑا جو ملے پہن لیتاہوں۔ عمران خان نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف کا قصہ تمام ہو چکا اور طویل تاریک رات بالآخر ختم ہو گئی،اگلے ہفتے نواز شریف کیلئے اسلام آبادمیں بڑی الوداعی تقریب ہوگی،پاناما لیکس میں نام آنے پر میں نے رسیدیں دکھانے کا تقاضا کیا مگر وہ نہ دے سکے ، شریف خاندان نے عدالت میں جھوٹ بولا اور فراڈ کیا، اب نواز شریف کیخلاف فوجداری کارروائی ہو گی جبکہ آرٹیکل 62/63کے تحت وہ مکمل طور پر نااہل ہو چکے ہیں، اگر عدالت نے وزیراعظم کو عہدے سے ہٹا دیا تو رواں برس کے اختتام تک ملک میں قبل از وقت انتخابات ہوتے نظر آ رہے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں