رجسٹرار احتساب عدالت کو ہٹا دیا گیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
nab court maryam nawaz

 دعویٰ کیا ہے کہ مریم نواز کو پروٹوکول نہ دینے اور مبینہ طور پر خفیہ ملاقاتوں کے الزامات پر رجسٹرار احتساب عدالت کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

معتبر ذرائع کے مطابق رجسٹرار احتساب عدالت خالد بھٹی کو اپنے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے وہ بطور قائم مقام رجسٹرار احتساب عدالت خدمات سر انجام دے رہے تھے ۔اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ شریف خاندان کی احتساب عدالت میں پیشوں کے دوران مبینہ طور پر خفیہ ملاقاتیں کرنے اور کروانے کے الزامات پر انہیں عہدے سے ہٹا یا گیا۔ عہدے سے ہٹائے جانے کے حوالے سے رجسٹرار احتساب عدالت کی جانب سے آن لائن کے رابطے پر بات کرنے سے گریز کیا گیا۔ واضح رہے رجسٹرار احتساب عدالت مشتاق قریشی کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالد بھٹی کو رجسٹرار احتساب عدالت کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں