وزارء کے محکموں میں رددبدل کا امکان ، اسحاق ڈار کی جگہ احسن اقبال کو وز ارت خزانہ کا قلمدان سونپا جائے گا
nab ahsan iqbal ishaq dar

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے نیب عدالت سے گرفتاری کے وارنٹ جاری ہونے کے بعد حکومت نے فیصلہ کیا ہے انہیں تبدیل کر دیا جائے اور ان کی جگہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو وز ارت خزانہ کا قلمدان سونپ دیا جائے۔

 وزیر خزانہ سینیٹر اتحاق ڈار جو کہ اس وقت لندن میں زیر علاج ہیں ۔اور نیب کی عدالت میں پیش نہیں ہو رہے، اور ان کی عدم پیش پر عدالت نے ان کے ورانٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں اور حکومت کو کہا گیا ہے کہ آئندہ سماعت پر انہیں گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو کہا جائے گا کہ وہ فوری طور پر وزیر خزانہ سے استعفیٰ دیں، ان کا استعفٰی فوری طور پر قبول بھی کر لیا جائے گا اور ان کی جگہ وزیر داخلہ احسن اقبال کو وزیر خزانہ لگایا جائے گا۔ اور ان سے وزارتِ داخلہ کا قلمدان واپس لے لیا جائے گا ،جس کے لئے وزیر اعظم خاقان عباسی نے اپنے لیڈر اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے صلاح مشورے شروع کر دئیے ہیں اور جلد ہی وزارء کے محکموں میں رددبدل کا امکان ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں