ن لیگ نے رانا ثنا اللہ کے استعفیٰ بارے دھماکے دار اعلان کردیا
n league resignation rana sanaullah

رانا ثناء اللہ کے ساتھ کھڑے رہنے کا فیصلہ کر لیا ۔ مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پارٹی صوبائی وزیر راناثناء اللہ کے ساتھ کھڑی رہے گی ۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے موقف اختیار کیا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے استعفے کا مطالبہ کسی صورت منظور نہیں کیا جائے گا ، تفصیلات کے مطابق اس سے قبل وفاقی وزیر زاہد حامد کے استعفے سے پارٹی اور حکومت کو کافی نقصان پہنچا ہے ۔پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس گھڑی میں ہم رانا ثناء اللہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ خیال رہے کہ مذہبی جماعتوں نےصوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے استعفے کا مطالبہ کر رکھا ہے ، جبکہ دوسری جانب سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد رانا ثناء اللہ کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے استعفے کا بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں