پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں رابطے بحال ہونا شروع ہوگئے ، نجی ٹی وی کا دعویٰ
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
n league contact ppp

خواجہ آصف کے ’مایوسی بھرے‘ بیان کے بعد پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں رابطے بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں رابطے بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں اور دونوں پارٹیوں کے کئی رہنما لندن کیلئے روانہ ہوگئے ہیں ۔ توقع کی جارہی ہے کہ ایک بار پھر لندن پاکستان کی سیاست کا محور بنے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور قمر زمان کائرہ سمیت پیپلز پارٹی کے بعض رہنما ایک ہی طیارے میں بیٹھ کر لندن گئے ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری دبئی میں موجود ہیں جو جلد ہی عازمِ لندن ہو سکتے ہیں۔واضح رہے کہ جمعرات کو ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران حکمران جماعت اور پیپلز پارٹی کے رابطوں میں اہم کردار ادا کرنے والی شخصیت خواجہ آصف نے سابق صدر سے رابطوں کے حوالے سے مایوسی کا اظہار کیا تھا۔ خواجہ آصف نے کہا تھا کہ انہوں نے کئی بار سابق صدر آصف زرداری سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں