--- دربارپر انوکھا طریقہ علاج
muzaffarabad patient treatment

مظفر گڑھ کے نواحی علاقے میں لاعلاج بیماریوں کا علاج کرنے کیلئے مریضوں کو زمین میں دھنسایا جانے لگا ۔

 مظفر گڑھ کے نواح میں ایک دربار پر آنے والے مریضوں کو علاج کیلئے کئی کئی گھنٹوں تک زمین میںدھنسایا جانے لگا ہے ، دربار سے ملحقہ زمین کو بابرکت قرار دیکر لاعلم افراد کو گڑھا کھود کر اس میں اتار دیا جاتا ہے جہاں وہ کئی کئی گھنٹے دھنسے رہتے ہیں تاہم ایسا کرنے والی دربار انتظامیہ کو تاحال پولیس نے گرفتار تک نہیں کیا ۔  ذرائع کا کہناہے کہ شدید گرمی اور زمین کی حرارت کے باعث مریضوں کو لاعلاج قرار دیکر گردن تک ان گڑھوں میں دھنسادیا جاتا ہے جس کے بعد انہیں مکمل طور پر صحت یاب قرار دیکر بھاری رقم اور نذرانے بھی وصول کئے جائے ہیں ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اندھی تقلید کے حامل افراد اس قسم کا علاج کرانے کیلئے جوک در جوک دربار پر آتے ہیں اور مقامی پولیس کو بھی اس کا علم ہے مگر تاحال نہ تو دربار انتظامیہ کو گرفتار کیا جا سکا ہے اور نہ ہی اس طریقہ علاج کو ختم کیا گیا ہے

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں