سینیٹ الیکشن ، نزہت صادق ، مشاہد حسین سید اور کامران مائیکل کو ن لیگ کی ٹکٹیں جاری
mushahid hussain syed senate election pml n

مسلم لیگ ن نے نزہت صادق ، مشاہد حسین سید اور کامران مائیکل کو سینیٹ کی ٹکٹیں جاری کردی ہیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے سینیٹ الیکشن کیلئے ٹکٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ن لیگ کی جانب سے مشاہد حسین سید، نزہت صادق اور کامران مائیکل کو ٹکٹ جاری کردیے گئے ہیں جبکہ باقی امیدواروں کو بھی جلد ٹکٹ جاری کردیے جائیں گے۔دوسری جانب وفاق میں حکمران جماعت ن لیگ نے سینیٹ الیکشن کیلئے خیبر پختونخوا اسمبلی میں جوڑ توڑ کا عمل شروع کردیا ہے اور اس سلسلے میں اتحادی و صوبائی اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں میں تیزی کردی گئی ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں