عاصمہ رانی قتل از خود نوٹس کیس، ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری فوری سپریم کورٹ طلب
murder case pti supreme court

سپریم کورٹ نے عاصمہ قتل کیس کے دوران ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کو فوری طور پر عدالت میں طلب کرلیا۔ 

عاصمہ رانی قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کو فوری طلب کرلیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ دوسروں پر تنقید کی جاتی ہے، اپنی پولیس بہت اچھی ہے، فواد چوہدری کہتے ہیں ہماری پولیس بہت اچھی ہے، ان کی موجودگی میںسنیں گے تاکہ کارکردگی کا پتہ چل سکے، بہت سی چیزیں ہاتھ سے نکلتی جا رہی ہیںکل بھی ایک واقعہ ہوگیا۔چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کوہاٹ کے ضلعی صدر آفتاب عالم کو بھی طلب کرلیا۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آفتاب عالم کو اب تک کی تحقیقات میں کیوں شامل نہیں کیا گیا؟کے پی پولیس اپنی کارکردگی سے ثابت کرے کہ اس پر سیاسی دباﺅ نہیں ہے۔سکیورٹی کی ذمہ داری پولیس کی ہے ، ایک بچی کے ساتھ اتنا بڑا واقعہ ہوگیا لیکن کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں