راولپنڈی میں مذہبی جماعت کے ترجمان پر قاتلانہ حملہ ، مولانا مظہرصدیقی جاں بحق
mulana mazhar sadique ahl sunnat religion group attack rawalpindi

پیرودھائی موڑ کے قریب قاتلانہ حملے میں اہلسنت والجماعت کے ترجمان مولانامظہرصدیقی جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ اُن کے ساتھ موجود محمد ابراہیم زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے پمز ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔

اہل سنت والجماعت کے مرکزی ترجمان نے بتایاکہ مولانامظہر صدیقی کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے پیرودھائی موڑ کے قریب روک لیا اور فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مولانا مظہر صدیقی موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ساتھ موجود محمد ابراہیم زخمی ہوگئے اور حملہ آور فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ 

مولانا مظہر صدیقی کے انتقال کی خبر سن کر مذہبی جماعت کے کارکنان ہسپتال پہنچنا شروع ہوگئے ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری ہسپتال اور پیرودھائی موڑ پہنچ گئی ہے اور موقع سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں