ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کا دماغی توازن درست نہیں،سینیٹر شاہی سید
mqm chief altaf hussain mentally unfit shahi syed

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کا دماغی توازن درست نہیں اور نہ ہی ان کو رشتوں کی تمیز ہے ، ان کی پارٹی کو چاہیے کہ وہ ان کا علاج کرائے ، کراچی آپریشن جاری رہنا چاہیے ۔

جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین نے مجھ پر الزام لگایا ہے کہ میں نے آئی ایس آئی سے پیسے لئے ہیں حالانکہ آئی ایس آئی ہمارا قومی ادارہ ہے اور قومی ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی حالانکہ الطاف حسین کے حوالے سے اجمل پہاڑی نے کہا تھا کہ الطاف حسین انڈیا کی را ایجنسی کے ایجنٹ ہیں جنہوں نے ملک سے باہر بیٹھ کر اپنی قوم کو تباہ کیا حالانکہ اردو بولنے والے مہذب لوگ ہیں ۔

شاہی سید نے کہا کہ الطاف حسین کو حقیقت میں ایک ذہنی مریض ہیں اور پارٹی کو ان کا علاج کروانا چاہی

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں