حکومتی جماعت کے کے رکن اسمبلی کے بیٹے نے دوستوں کیساتھ مل کر خاتون کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
mpa son gang rape

 حکومتی جماعت کے کے رکن صوبائی اسمبلی کے بیٹے نے اپنے دو دوستوں کے ساتھ مل کر خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

 رکن اسمبلی کے بیٹے سمیت اس کے دو دوستوں نے مبینہ طور پر خاتون کو اغواکر کے ظاہر پور کے علاقے میں جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا ۔بھٹی کالونی کی رہائشی خاتون نے تھانہ صدر خان پور میں شکایت درج کروائی ہے کہ ایم پی اے کا بیٹا اپنے دو دوستوں کے ہمراہ ان کے گھر میں داخل ہو ا اور اسے زبردستی اٹھا کر گاڑی میں ڈالا ۔خاتون کا کہناتھا کہ وہ اسے گاڑی میں ڈال کرکوٹلہ میران کے علاقے میں واقع ایک گھر میں لے گئے جہاں اسے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ تھانے کے ایس ایچ او محمد اقبال کی جانب سے متعلقہ شخص کو فوری طور پر تھانے طلب کیا گیا اور اسے تحقیقات شروع کی گئیں لیکن اسی وقت رکن اسمبلی کے کارکنان کی بڑی تعداد تھانے کے باہر جمع ہو گئی پولیس پر مقدمہ درج نہ کرنے کے حوالے سے دباو ڈالنا شروع کر دیا ۔رکن اسمبلی کا کہناہے کہ ان لوگوں کا اس واقع کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ یہ خاتون پہلے بھی اس طرح کے مقدمات دیگر لوگوں کیخلاف درج کروا چکی ہے ۔ڈی پی او ذیشان اصغر نے کہاہے کہ پولیس نے متعلقہ شخص کو تھانے طلب کر کے ابتدائی تفتیش کا آغاز کر دیاہے جبکہ مقدمہ کا اندراج میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں