ترقیاتی فنڈز نہ ملنے پر پی ٹی آئی کے ناراض ایم پی اے ضیاءاللہ آفریدی نے احتجاجاً چندہ مانگنا شروع کر دیا
mpa charity fund pti

سابق وزیر معدنیات نے چندہ مہم بشیر آباد اور ملحقہ علاقوں میں شروع کی۔

تحریک انصاف کے ناراض ایم پی اے ضیاءاللہ آفریدی نے گلے میں کشکول ڈال کر صوبائی حکومت سے ترقیاتی فنڈز نہ ملنے پر احتجاجاً شہر میں چندہ مانگنا شروع کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ خیبر پی کے حکومت نے ان کے ترقیاتی فنڈز بند کر رکھے ہیں، اسی لئے انہوں نے چندہ مہم شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت پشاور کو قائم ہوئے دو سال ہو گئے لیکن اب تک کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا۔ ضیاءاللہ آفریدی نے استفسار کیا کہ وزیر اعلیٰ نے فنڈز کیوں بند کر رکھے ہیں؟ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ عوام سے چندہ اکھٹا کرکے ترقیاتی کام کرینگے۔ سابق وزیر معدنیات نے چندہ مہم بشیر آباد اور ملحقہ علاقوں میں شروع کی۔ مہم کے دوران شہریوں نے سڑکوں کی تعمیر کیلئے ہزاروں روپے کا چندہ دیا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں