” ہم نے تو سنا تھا پٹھان بڑے غیرت مند ہوتے ہیں لیکن ۔۔۔ “ عدالت میں تحریک انصاف کے رہنما کو چیف جسٹس نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا
mortal leader pathan court pti chief justice

عاصمہ رانی قتل کیس کے دوران چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کوہاٹ کے صدر آفتاب عالم سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا میں نے تو سنا تھا پختون تو بہت غیرتمند ہوتے ہیں لیکن کیا غیرتمند پختونوں کو چھپ کر بیٹھنا چاہیے۔

عاصمہ رانی قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس کے حکم پر پی ٹی آئی کوہاٹ کے صدر اور عاصمہ رانی قتل کیس کے مرکزی ملزم مجاہد اللہ کے چچا آفتاب عالم عدالت میں پیش ہوئے ۔ چیف جسٹس نے آفتاب عالم کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آفتاب عالم اپنے بھتیجے کو لے کر آﺅ، آپ کا بچہ کدھر ہے، اسے واپس تو آہی جانا ہے ، اگر آپ اپنے بھتیجے کو لائیں گے تو آپ کی عزت ہوگی، برادری میں بھی نام اونچا ہوگا، ہم حفاظتی ضمانت دینے کو تیار ہیں، آپ کی حکومت نے اثر انداز ہونے کی کوشش کی تو ایکشن لیں گے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ مجاہد کے والد کدھر ہیں ، جس پر آفتاب عالم نے بتایا کہ ملزم کے والد بیرون ملک ہوتے ہیں۔ پی ٹی آئی کوہاٹ کے صدر نے چیف جسٹس کو یقین دہانی کرائی کہ وہ مجاہد اللہ کی واپسی کیلئے اپنا اثر استعمال کریں گے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں