زرداری گھر کے ”کنٹرول روم“ میں سینٹ کی صورتحال کو مانیٹر کرتے رہے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
monitoring asif ali zardari

پی پی پی پی کے چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری جو اب اسلام آباد سے کراچی جا چکے ہیں گزشتہ روز اسلام آباد میں واقع اپنے گھر کی بالائی منزل پر اپنے گوشہ تنہائی میں سینٹ کی صورتحال کو مانیٹر کرتے رہے۔

گزشتہ روز چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جلد بیدار ہوکر گھر کی زیریں منزل پر آ گئے اور معمول کی سیاسی ملاقاتیں کی۔ نوید قمر اور دیگر پی پی پی رہنما ”زرداری ہائوس“ آتے رہے اور رخصت ہوتے رہے جبکہ آصف علی زرداری بالائی منزل پر اپنے کنٹرول روم ہی میں رہے۔ اخباری ذرائع کا کہنا ہے سینٹ الیکشن میں پیر کی صبح ووٹنگ کے آغاز تک اتار چڑھائو آتا رہا۔ آصف زرداری اپنے کنٹرول روم سے ہدایات دیتے رہے۔ زرداری نتائج کا علم ہوتے ہی گھر سے نکلے اور عازم کراچی ہو گئے۔ پارٹی امیدوار کی کامیابی پی پی پی کے لئے ریلیف ہے۔ کسی بھی مرحلہ پر میاں رضا ربانی کو نامزد کرنے کی سوچ موجود نہیں تھی۔ نومنتخب چیئرمین سینٹ میر صادق سنجرانی جب ملنے آئے تو بلاول بھٹو نے انہیں اپنے ہاتھ سے مٹھائی کھلائی۔ سینٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے منصب پر پارٹی امیدواروں کی کامیابی پر خوشی سے سرشار جیالے مٹھائی کے ٹوکرے لے کر ”زرداری ہائوس“ پہنچ گئے۔ ”زرداری ہائوس“ پر مٹھائی کے ٹوکروں کا ڈھیر لگ گیا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں