باقر نجفی کی رپورٹ میں کسی پر ذمہ داری عائد نہیں کی گئی
model town report tahir ul qadri

پنجاب حکومت کے ترجمان ملک احمد خان نے کہا ہے کہ جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ میں کسی پر ذمہ داری عائد نہیں کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری عدالت جائیں کیونکہ عدالت ہی وہ جگہ ہے جہاں سے ان کو انصاف مل سکتا ہے ۔ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے آصف علی ذرداری سے2012میں استعفی کا مطالبہ کیا تھا ،ملک احمد خان نے کہا ہے کہ طاہر القادری دھرنا نہیں دیں گے کیونکہ دھرنوں نے نقصان کے علاوہ ہمیں کچھ نہیں دیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ عام انتخابات جولائی میں ہوں گے اگر کوئی اپوزیشن کوئی غیر آئینی اقدامات کرنا چاہتی ہے تو ان کی مرضی ہے ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں