عمران خان مہمانوں کو کچھ نہیں پوچھتا ، عمران خان نے مجھے بتایا تھا کہ وہ ہر چند دن کے بعد اپنا نمبر تبدیل کر دیتا ہے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
mobile columnist imran khan

معروف کالم نگار عبد الرؤوف نے اپنے تازہ ترین کالم میں عمران خان کے ساتھ بنی چند یادوں کا تذکرہ کیا ۔ انہوں نے لکھا کہ میری عمران خان سے ایک ملاقات اس وقت ہوئی جب ویسٹ انڈیز کی ٹیم ویوین رچرڈز کی قیادت میں پاکستان کے دورے پر تھی۔

میں نے اس دورے میں رچرڈز کا انٹرویو بھی کیا۔ وہ بہت پُراعتماد تھا کہ اپنی ٹیم کی ماضی میں زبردست کارکردگی اور پاکستانی ٹیم کی کمزوریوں کے باعث وہ آسانی سے پاکستان کو شکست دے دیں گے۔میں نے اس انٹرویو کے بعد عمران سے انٹرویو کی درخواست کی۔ تو اس نے مجھے صبح سویرے بلا لیا۔ میں مقررہ وقت سے کچھ دیر پہلے اس کے گھر جا پہنچا۔ جلدی کی وجہ سے میں ناشتہ بھی نہیں کرسکا تھا۔ عمران اس وقت جوگنگ کے لئے گیا ہوا تھا۔ وہ کچھ دیر بعد ٹریک سوٹ میں ملبوس دودھ کا ایک بڑا گلاس ہاتھ میں لئے میرے سامنے آ بیٹھا۔ وہ مزے سے دودھ پیتا رہا اور میں اس انتظار میں رہا کہ جب اس کا ناشتہ آئے گا تو شاید میرےلئے بھی کچھ آ جائے مگر میرا انتظار، انتظارہی رہا۔ناشتے کے نام پر کچھ نہیں آیا۔ بعد کی کچھ ملاقاتوں میں بھی یہی معلوم ہوا کہ عمران مہمانوں کو کچھ نہیں پوچھتا۔ اس ملاقات کے دوران عمران کے فون کی گھنٹی مسلسل بجتی رہی۔ اور اس کے جواب دینے کے انداز سے پتا چل گیا کہ تمام فون لڑکیوں کے تھے۔ وہ سخت لہجے میں انہیں ڈانتا رہا۔ میں نے استفسارکیا تو عمران نے بتایا کہ میں ہر چند دن کے بعد اپنا نمبر تبدیل کروا دیتا ہوں مگر بعض لڑکیاں میری جان کا عذاب بنی ہوئی ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں