مشال قتل کیس :مفرور نامزد ملزم عارف عرف مردانوی گرفتار
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
mishal khan murder case arrested

مردان پولیس نے مشال قتل کیس کے مرکزی ملزم عارف کو گرفتار کر لیا،ملزم عارف مردانوی پی ٹی آئی کاسابق تحصیل کونسلرہے۔
واضح رہے کہ انسداددہشتگردی کی عدالت نے مشال قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے موت،4 کو 25 ، 25 قید کی سزا سنائی تھی ۔ڈی پی او مردان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی ملزم عارف کوپولیس کی سپیشل ٹیم نے گرفتارکیا،ملزم کو 11 ماہ بعدچمتارکے علاقے سے گرفتارکیاگیا۔ڈی پی او مردان کا کہناتھا کہ ملزم مختلف اوقات میں ٹھکانے بدلتارہا،تاہم پولیس کی کوششوں سے گرفتار کر لیااور تفتیش کیلئے تھانے منتقل کردیا گیا جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔ ملزم نے پولیس کی حراست میں بتایا کہ وہ 10 ماہ سے ترکی میں روپوش تھااورایک ہفتہ پہلے ہی پاکستان آیا تھا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں