موسم کیسارہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
meteorology department forecast winter

 ملک کے اکثر علاقوں میں خشک سردی کی حالیہ لہر مزید چند روز جاری رہنے کا امکان ہے۔

بیشتر میدانی علاقے خشک اور سرد موسم کی لپیٹ میں ہیں، پہاڑوں پر برفباری جاری ہے۔ آج سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں پارہ منفی آٹھ ڈگریتک گر گیا۔استور میں درجہ حرارت منفی چار، کالام، ہنزہ اور گلگت میں منفی دو جبکہ کوئٹہ میں منفی ایک ڈگری رہا۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں