ملک میں کہاں بارش کہاں مطلع صاف ہوگا۔۔۔محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی
meteorology department forecast rain

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔

ملک کے شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہیگا۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےد رمیان مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ پشاور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: میرکھانی 37، بالاکوٹ 23، دیر (بالائی 20، زیریں 17)، پٹن 18، مالم جبہ، کاکول 17، دروش، بشام، بنیر 16، سیدو شریف 14، چترال 12، کالام 10، چراٹ 08، رسالپور 07، محمند ڈیم 04، پاراچنار 03، پشاور، وارسک ڈیم 02، کوہاٹ 01، پنجاب: ناروال 26، لاہور (ائیر پورٹ 24، سٹی 21)، گوجرانوالہ 20، سیالکوٹ (ائیر پورٹ 19، سٹی 16)، مری، گجرات 16، حافظ آباد 14، اسلام آباد (ائیر پورٹ 13، زیرو پوائنٹ 11، سیدپور 09، گولڑہ، بوکرہ 08)، راولپنڈی (چکلالہ 12، شمس آباد 10)، قصور 12، منڈی بہاوالدین 11، جہلم 10، منگلا 09، کامرہ 07، فیصل آباد 06، جوہر آباد 05، سرگودھا (ائیر پورٹ 03، سٹی 02)، اوکاڑ 02، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چکوال 01، کشمیر: چھتر کالاس 23، مظفر آباد، راولاکوٹ 22، گڑھی دوپٹہ 19، چکوٹھی 14، بندی عباسپور 12، ہجیرہ، پنجیرہ 11، کوٹلی 10، برارکوٹ 01، گلگت بلتستان: سکردو 03، استور اور بگروٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اس دوران کالام 05، مالم جبہ 04، مری 3.5، چترال 1.2، دیر 1.0، استور 0.6 اور سکردو میں 0.3 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ .بگروٹ، قلات، زیارت منفی06، کالام منفی05،مالم جبہ منفی04، گوپس منفی03، کوئٹہ، سکردو، میرکھانی، ہنزہ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں