کیاعید الفطر جمعے کو ہو گی یا ہفتے کو ؟محکمہ موسمیات نے بڑا اعلان کردیا
meteorology department eid pakistan

آج شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس نماز عصر کے بعد محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہو گا جس میں ماہرین فلکیات ،نیوی کے افسران اور وزارت مذہبی امور کے نمائندے شرکت کریں گے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند دیکھنے کے زیادہ امکانات ساحلی پٹی پر موجود ہیں ،کسی بھی بڑے شہر میں چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں غروب آفتاب کے بعد چاند دیکھنے کاامکان 14منٹ تک ہو گا ،آج چاند نظر آنے کا امکان 10فیصد ہے،90فیصد تک امکان ہے کہ عید ہفتے کو ہو گی ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں