نواز شریف اور مریم نواز نے وطن واپسی کے ٹکٹ بک کرالیے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
maryam nawaz nawaz sharif

سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے پاکستان واپسی کےلئے ٹکٹ بک کرالئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ نوازشریف اور مریم نواز نے وطن واپسی کی تیاری مکمل کرلی ہے اور ٹکٹ بھی بک کرالئے ہیں۔ نوازشریف اور مریم نواز 12 جولائی کو لندن سے اتحاد ائیر لائن کی پرواز ای وائے 18 سے رات 8:45 پر روانہ ہوں گے اور 13 جولائی بروز جمعہ شام چھ بج کر 15 منٹ پر لاہور پہنچیں گے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں