جے آئی ٹی کی عبوری رپورٹ کاوالیم 10ابھی بھی بن رہاہے،مریم اورنگزیب
maryam aurangzaib jit pml n

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ جے آئی ٹی کی عبوری رپورٹ کاوالیم 10ابھی بھی بن رہاہے،ابھی جے آئی ٹی کا دسواں والیم آنا ہے

احتساب عدالت کے باہر  گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب کورٹ جے آئی ٹی کی عبوری رپورٹ پر ٹرائل کررہی ہے،چارریفرنسزاورصرف 6مہینے،اتنی عجلت کیوں؟،ابھی الزام اور ثبوت ڈھونڈاجارہاہے ،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہناتھا کہ نوازشریف پرکرپشن کاکوئی ثبوت یاالزام نہیں ہے،جب کوئی ثبوت نہیں ملاتووزیراعظم کوایک اقامہ پرگھربھیج دیاگیا،انہوں نے کہا کہ جب انصاف ہوتا ہوانظر نہ آئے تو سوال اٹھانا ہرپاکستانی کا حق ہے،ان سوالوں کا جواب عوام 2018کے انتخابات میں دیں گے،مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ جب انصاف ہوتاہوانظرنہیں آئی گا تو سوال تو اٹھیں گے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں