عمران خان کی تیسری شادی کی خبریں، پارٹی میں موجودچند سنجیدہ شخصیات کا تشویش کااظہار
marriage pti imran khan

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی کی خبریں آنے کے بعد پارٹی میں موجودچند سنجیدہ شخصیات نے ان خبروں پر اپنی تشویش کااظہار کیا ہے

 عمران خان کی تیسری شادی کی خبروں کے بعد پارٹی میں بھی ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے جس میں ان حلقوں کا کہنا ہے کہ اس وقت جو حالات ملک کو درپیش ہیں اور الیکشن کا سال بھی ہے عمران خان کے اس اقدام سے پارٹی کو سیاسی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے تحریک انصا ف کے ذرائع کے مطابق ان سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ عمران خان کے اردگرد موجود لوگ بھی اہم معاملات میں اپنی پختگی کا ثبوت نہیں دیتے اور وہ عمران خان کو ایسے مشور ے نہیں دیتے جن کے باعث پارٹی کو نقصان نہ ہو ان حلقوں کا مزید کہنا تھا کہ شادی کرنا کوئی غلط بات نہیں ہے لیکن عمران خان چونکہ ایک پارٹی کے سربراہ ہیں اور اس وقت ملک میں انتخابی مہم بھی چلا رہے ہیں ایسے موقع پر مخالفین کو اپنی کمزوریاں نہیں دینی چاہیں ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں