فرانسیسی خاتون محبت پانے کیلیے ہزاروں میل کا سفر طے کرکے خانپور پہنچ گئی
lover pakistani france facebook women

فرانس سے تعلق رکھنے والی کیتھرن لووٹ خانپور کے عمیراحمد سے شادی کرنے کے لئے پاکستان پہنچ گئی ہے اور دونوں اپنی دوستی کو رشتہ ازدواج میں تبدیل کرنے  کے لئے تیار ہیں۔

 فیس بک پر دوستی کرنے والے پاکستانی عمیر احمد اور فرانس کی کیتھرن لووٹ اب شادی کے بندھن میں بندھنے کے لئے تیار ہوگئے ہیں اور اسی محبت کو رشتے میں بدلنے کے لئے کیتھرن پاکستان بھی پہنچ گئی ہے۔خان پور کے علاقے ریاض ٹاؤن کے رہائشی 29 سالہ میاں عمیراحمد کے مطابق فرانس کے شہر ویمبرج سے تعلق رکھنے والی 55 سالہ کیتھرن سے ان کی دوستی 4 سال قبل سوشل میڈیا پر ہوئی اور پھر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ دوستی محبت تک پہنچ گئی اور اب شادی کے پاکیزہ رشتے میں تبدیل ہونے کو تیارہے۔عمیراحمد کا کہنا ہے کہ کیتھرن نے جب ان سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تو میرا پہلا مطالبہ اسلام قبول کرنے کا تھا جس پرکیتھرن نے فوراً حامی بھر لی اور اسلام قبول کرلیا اور اپنا نیا نام عائشہ رکھ لیا۔ عمیرنے بتایا کہ میں پہلے سے شادی شدہ اور ایک بیٹی کا باپ بھی ہوں تاہم میرے گھروالوں کو کیتھرن سے دوسری شادی کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔دوسری جانب کیتھرن کا کہنا ہے کہ ہم اپنی محبت کو شادی میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں اور اس کےلئے فرانس کی ایمبیسی سے بھی رابطہ کرلیا ہے اور بہت جلد ہم دونوں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوجائیں گے۔ کیتھرن کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی اور یہ ملک اور اس کے لوگ بہت خوبصورت اور اچھے ہیں تاہم شادی کے بعد میری خواہش ہے کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ فرانس میں رہوں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں